6th Meeting of the Senate of FATA University.
- 2025-07-29
- فاٹا یونیورسٹی کے سینیٹ کا اجلاس صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و پرو چانسلر، جناب مینا خان آفریدی کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ، اعلیٰ تعلیم، اسٹیبلشمنٹ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان اور سینیٹ اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے سینیٹ ممبران كو مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں بجٹ سمری، مالی وسائل، آمدنی کے ذرائع، اور حکومتی و ایچ ای سی گرانٹس پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال 24۔2025 کے بجٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تمام نکات پر غوروخوض کے بعد سینیٹ نے متفقہ طور پر سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔